اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز کشمیر میں چند مقاما ت پربارش ہوئی ¾سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں سترہ ملی میٹرریکارڈ کی گئی، جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبند ین میں چوالیس ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔