اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دہشت گرد حملوں کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ایس ایس پی ساجد کیانی نے ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ خدشہ ہے کہ راولپنڈی، کورال، عمار اور ائیرپورٹ چوک، چکلالہ اسکیم نمبر تھری میں دہشت گرد کارروائیاں کرسکتے ہیں ان مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد کارروائیاں ریڑھی بانوں کے بھیس میں ہوسکتی ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی ساجد کیانی نے اسلام آباد میں ایم کیوایم کے رہنماوں اور اراکین پارلیمنٹ کی سیکورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔