جہلم (نیوزڈیسک) قصورویڈیوسکینڈل کے بعد جہلم میں بھی ایسے ہی مکروہ دھندے کاانکشاف ہواہے ۔جہلم میں بھی شبیرعرف شبیرانامی شخص نے بچوں کی ویڈیوبناکران کے والدین کوبلیک میل کیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شبیرعرف شبیرابچوں کی ویڈیوبناکران کوبلیک میل کرتاتھااورجب بچوں کے والدین تک بات پہنچتی تھی توان بچوں کے والدین کوبھی بلیک میل کرتاتھاکہ اگرانہوں نے اس کے خلاف کوئی کارروائی کی توان کے بچوں کامستقبل تاریک کردیاہے ۔مسلسل بلیک میل ہونے پرپولیس نے قصورواقعہ پیش آنے کے بعد والدین نے پولیس کومطلع کردیاجس پرپولیس نے ملزم شبیرعرف شبیراکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ویڈیوزبرآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ والدین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس واقعہ کاسخت نوٹس لیاجائے ۔
جبکہ ملزم کے دوساتھیوں کوبھی گرفتارکیاگیاہے جبکہ بیس سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کامقدمہ درج کیاگیاہے ۔
قصورکے بعد جہلم میں بھی ویڈیوسکینڈل سامنے آگیا
18
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں