اسلام آباد (آن لائن)خوبرو ماڈل ایان علی کو سب اچھا کی خبر سنا دی گئی ۔ کسٹم حکام سمیت دیگر ادارے ایان علی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خربرو ماڈل ایان علی کو ان کے قریبی دوستوں کے ذریعے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ وہ اب مطمئن ہو جائیں ان کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت کوئی بھی معاملہ اب پریشانی کا باعث نہیں بنے گا جس پر ماڈل نے ماڈلنگ سمیت دیگر اشتہارات کے لئے اپنے منیجر کو گرین سگنل دے دیا ہے کہ وہ اب کاروباری پارٹیوں سے ماڈلنگ اور دیگر اشتہارات کی بکنگ بارے معاملات طے کر سکتے ہیں تاہم ان تاریخوں میں عدالت میں پیشی کی تاریخیں شامل نہیں ہونی چاہئیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں