پشاور(نیوزڈیسک) کالاباغ ڈیم پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ،اے این پی نے اعلان کردیا،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و ترجمان سردار حسین بابک نے پنجاب بھر کی مختلف این جی اوز اور سول سوسائٹی کی جانب سے کالاباغ ڈیم بناو مہم شروع کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے دیوانے کا خواب قرار دیا ہے ، اس حوالیے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے کہا کہ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے اور اب اس میں جان نہیں ڈالی جا سکتی ، انہوں نے کہا کہ ملک کے تین صوبے اس منصوبے کی مخالفت ہر فورم پر کر چکے ہیں جبکہ اے این پی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ منصوبہ پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ہے اسے چھیڑنا کسی صورت درست نہیں ، انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے مسئلے کو چھیڑناملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہو گا اور جب تک چاروں صوبے اس پر متفق نہیں ہو جاتے کالاباغ ڈیم کوئی مائی کا لال نہیں بنا سکتا،انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پختونوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور اب یہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ سیلاب اور گلیشرز کی تباہی سے پیدا ہونے والے سیلاب کے پانی کو سٹور کرنے کی بجائے کالاباغ ڈیم جیسے متنازعہ مسئلے کو چھیڑا جاتا ہے ، سردار بابک نے کہا کہ کالاباغ ڈیم زیادہ سے زیادہ دریائے سندھ میں کچھ پانی کو جانے سے روک سکتا ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے تمام علاقے سیلاب میں ڈوب چکے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے نجات پانے کیلئے کالاباغ ڈیم مسائل کا حل نہیں ہے۔