ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

غلط لوگوں کےخلاف بولتا رہوں گا اور اپنے موقف پر قائم رہوں گا، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کی جانب سے پارٹی رکنیت سے معطلی کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ غلط لوگوں کے خلاف بولتا رہوں گا اور اپنے موقف پر قائم رہوں گا۔نجی ٹی ویسے بات کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ مجھے تو میڈیا کے ذریعے اپنی معطلی کا معلوم ہوا ہے، ابھی تک پارٹی کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹی فکیشن موصول نھیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کیا کام کردیا جو میرے خلاف کارروائی کی گئی، میں نے تو پارٹی کو جمہوری ادارہ بنانے کے لئے کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو پارٹی کو فائدہ ہی پہنچایا ہے، ہم ہی تو پارٹی کو یہاں تک لے کر آئے ہیں نہ کہ قبضہ گروپ جب کہ جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ میں نے تحریک انصاف میں اس لئے شمولیت اختیار کی کہ اس میں جسٹس وجیہہ الدین شامل ہیں۔پارٹی رہنماو¿ں کے خلاف بیان بازی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جسٹس وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہی ہے کہ اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے تو میرے کتے سے بھی محبت کی جائے، ایسا نہ میں نے کبھی کیا ہے اور نہ کروں گا، جو غلط لوگ ہیں ان کے خلاف بولتا رہوں گا اور اپنے موقف پر کھڑا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں بہت اچھی باتیں ہوئیں اور سوائے قبضہ گروپ کے باقی سب معاملات طے پا گئے تھے لیکن یہ اچانک اس فیصلے میں کیسے موڑ آ گیا اس حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…