لاہور(آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی کنیز اختر گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ وہ فریکچر کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔ وہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ ان کا جنازہ رات 10 بجے عسکری X میں پڑھایا جائے گا جبکہ ان کی میت کو فیصل آباد بھیج دیا جائے گا۔ جہاں بدھ کے روز صبح نماز جنازہ کے بعد ان کی تجہیز و تکفین کر دی جائے گی۔