منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(آن لائن)ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستان اور فوج کے مخالف بیانات پر آزاد کشمیر کی حکومت نے ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا،آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم پارٹی پر مکمل پابندی کے حوالے سے وزیر اعظم نے قانونی مشیروں سے صلاح ومشورے شروع کر دیئے ،حتمی فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشاورت سے کریں گے ،۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ آزاد کشمیر حکومت نے الطاف حسین کے فوج اور پاکستان کے مخالف بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے اور جمعرات کے روز آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی ریلیوں کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ آزاد حکومت نے ایم کیو ایم کے وزراءکو حکومت سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے وزیر اعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے مشاورت شروع کر دی ہے،ذرائع نے مزید بتایاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد المجیدنے الطاف حسین کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایم کیو ایم پارٹی پر آزاد کشمیر میں مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آئینی و قانونی مشیروں سے رائے طلب کی ہے جبکہ وزراءکی اکثریت نے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کے فیصلے پرمکمل حمایت کی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مشاورت کے بعدکیا جائیگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کے آزاد کشمیر کابینہ میں موجود وزراءوزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر اور وزیر سپورٹ سلیم بٹ نے بتایا کہ سندھ حکومت سے ایم کیو ایم کی علیحدگی کے وقت ہم نے پہلے ہی استعفے جمع کرا رکھے ہیں لیکن آزاد حکومت ہمارے استعفے منظور نہیں کئے اور ہماری مرضی کے بغیر ہی وزارتیں سونپی گئی ہیں،آزاد حکومت کی علیحدگی سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…