اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ اور سابق ٹی وی اینکر ریحام خان نے ”نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کل الیکشن ہوجائیں تو میں کل ہی خاتون اول بن جاﺅں گی۔ شادی کے بعد عمران خان کی زندگی میں زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں۔ شو کے دوران ہونے والی گفتگو سے یہ پردہ بھی ا±ٹھے گا کہ عمران خان اور ریحام خان کی ناراضگی کس بات پر ہوتی ہے؟، ریحام خان کو کیوں یقین ہے کہ وہ خاتون اول بنیں گی؟۔ پروگرام کے دوران ریحام خان نے اپنی اور عمران خان کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور مستقبل کی سیاست کے حوالے سے بھی دلچسپ جواب دیئے۔