اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کواس میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی ویکے مطابق 30 سے زائد باراتیوں سے بھری بس کوئٹہ سے دکی جا رہی تھی کہ زیارت کے علاقے ورچوم میں کواس کے قریب کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں علاج کے دوران مزید ایک زخمی دم توڑ گیا جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔