گوجرانوالہ / میانوالی(نیوز ڈیسک)پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جب کہ 2 مجرموں کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی۔میانوالی کی سینٹرل جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی، مجرم ریاض اور امان اللہ نے 2006 میں سیشن کورٹ میانوالی میں ایک شخص کو قتل کیا تھا جب کہ دوہرے قتل کے مجرم کریم نواز عرف بھٹو کی پھانسی حکم امتناعی کے باعث روک دیا گیا۔گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم وقار عرف مٹھو کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے میانوالی میں 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کیا تھا۔ قتل کے ایک اور مجرم محمد انور کی پھانسی فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے کے بعد عین وقت پر روک دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔