اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ملائیشیا ایئر لائنز کے چیف کرسٹوفر مولر نے الزام لگایا ہے کہ سوشل میڈیا پر فلائٹ نمبرH370 M کے بارے میں غیر ضروری بحث کے ذریعے اسکے مسافروں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقا ت ہم لوگ بھی چاہتے ہیں مگر سوشل میڈیا کا اسطرح بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ٹھیک نہیں ۔یہ بات انہوں نے سڈنی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی روز سے حادثے کی تحقیقاتی کمیشن کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں اس لیے میڈیا فلائٹ حادثے پر مثبت خبریں جاری کرے ،واضح رہے کہ 8 مارچ2014 کو لاپتہ ہونے والی فلائٹ نمبر MH370 کے چار ماہ بعد ہی امسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والی ایک اور ملائشین فلائٹ 17 MH کو یوکرائن میں باغیوں نے مار گرایا تھا جس میں 298 ہلاک ہوئے، مولر کے مطابق ملائشین ایئر لائن جو پہلے ہی سے برے معاشی حالات سے دوچار تھی ان دو حادثوں کے بعد مکمل طور پر ڈوب گئی۔مولر نے یہ بھی کہا کہ ملائشین ایئر لائن 1 ستمبر سے ایک نئی قانونی شناخت کے اپنے سفرکا دوبارہ آغاز کرے گی جس کا اولین مقصد سستی ایئر لائینز کے ساتھ مقابلہ کر کے کمپنی کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں