پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لجسلیٹو اینڈ پالیسی ڈویلپمنٹ(پلڈاٹ) نے خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے پہلے سال (2013-14) میں گڈ گورننس کے حوالے سے کئے گئے اصلاحاتی اور پالیسی اقدامات کو سراہا ہے پلڈاٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات اور وسائل کی مقامی سطح پر بامقصد منتقلی اور کرپشن کی بنیاد پر صوبائی وزراءکی برطرفی سمیت کرپشن کے خاتمے کے دیگر اقدامات کو دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہترین اور موثر اقدامات قرار دیا ہے خیبرپختونخوا حکومت کی گزشتہ سال (2013-14) کی کارکردگی پر مشتمل پلڈاٹ کی تفصیلی رپورٹ ادارے کی جائنٹ ڈائریکٹر آسیہ ریاض نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پیش کی چیف سیکرٹری امجد علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر حماد اویس آغا اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش بھی اس موقع پر موجود تھے پلڈاٹ کی رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے بعض سماجی و ترقیاتی شعبوں میں مزید بہتری کے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اور سرکاری محکموں کے اُمور میں شفافیت، بہتر نظام حکومت کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال، سرکاری خریداریوں کے نظام، ٹیکسوں کی وصولی، صحت کی خدمات اور توانائی کی پیداوار میں بہتری کی علامات کی نشاندہی بھی کی گئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پلڈاٹ کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی پہلے سال میں تمام ترتوجہ نظام کو درست کرنے کیلئے اصلاحات ، پالیسی سازی اور قانون سازی پر مرکوز رہی ہے جبکہ دوسرے سال میں ان اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پلڈاٹ اور دیگر اداروں کی دوسرے سال کی رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی یقینا مزید بہتر ہو گی کیونکہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے متعارف کرائی گئی اصلاحات اور قانون سازی پر عمل درآمد بھر پور طریقے سے شروع ہو گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اصلاحات کے عمل میں سرکاری اور نجی شعبے کے ماہرین کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیںاور اطلاعات اور خدمات تک رسائی کے قوانین سرکاری محکموں اور اداروں میں خدمات کی مستعد طریقے سے فراہمی اور شفافیت کیلئے وضع کئے گئے ہیں جن کے مطلوبہ اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد اور غیر جانبدار احتساب کمیشن کا قیام صوبائی حکومت کا ایک منفرد اقدام ہے اور یہ ادارہ اسلئے قائم کرنا پڑا کہ پی ٹی آئی کو نیب پر بالکل اعتماد نہیں کیونکہ نیب کا سربراہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے مقرر کیا جاتا ہے جو اُنہیں کا وفادار رہتا ہے اور اُس سے غیر جانبدار اور منصفانہ تحقیقات کی توقع نہیں کی جاسکتی انہوںنے کہاکہ صوبائی احتساب کمیشن کی غیر جانبداری اس حققیت سے واضح ہو گئی ہے کہ وہ کرپشن کی اطلاعات پر حکمران جماعت کے وزراءپر بھی بلا خوف و جھجک ہاتھ ڈال رہا ہے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے حقیقی بلدیاتی نظام متعارف کرایا ہے اور اسے اختیارات اور وسائل سے لیس کیا ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں ابھی تک ضیاءدور کی بے اختیار لوکل کونسلوں کا قانون رائج ہے انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل کا جاری عمل مکمل ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کا قیام عمل میں آجائے گا جبکہ بلدیاتی حکومتوں کے احتساب کیلئے قانون سازی بھی کی جارہی ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پلڈاٹ کو تعلیم، صحت، ریونیو، پولیس ، مواصلات ،تعمیرات،صنعتوںاور بعض دوسرے شعبوں میں بہتری کیلئے اپنی حکومت کے اقدامات اور ان کے نتائج سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ رواں سال میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلڈاٹ نے اپنی ایک الگ رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق غلط اعداد و شمار دیئے تھے انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں صوبائی حکومت نے اے ڈی پی کیلئے مختص شدہ بجٹ کا 93 فیصد خرچ کیا ہے جبکہ پنجاب میں یہ خرچ بمشکل 78 فیصد رہا ۔چیف سیکرٹری نے بتایا کہ ان کے دفتر میں نئے خود کار الیکٹرانک نظام کے ذریعے 17 شعبوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور پلڈاٹ کو اگلے سال کی رپورٹ کیلئے اس نظام سے بھی اعداد و شمار اور دیگر مطلوبہ تفصیلات حاصل کرنی چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی حکومتوں کے 66 ایسے فرائض کی نشاندہی کی گئی ہے جن کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن کا قیام ضروری ہے
خیبر پختونخوا حکومت کی بہتر کارکردگی کا اعلیٰ سطح پر اعتراف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لکڑی کا تختہ
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق



















































