منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

دبنگ لیڈی عائشہ ممتاز،آخر اعتراف کرہی لیاگیا

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے غےر معےاری ،مضر صحت اورملاوٹ شدہ اشےاءکے کاروبار مےں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کاروائی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی بالخصوص ڈائرےکٹر آپرےشنز عائشہ ممتاز کی کارکردگی کی تعرےف کی اور انہےں پنجاب حکومت کا سونےر اورشےلڈ دی۔انہوںنے کہا کہ کارکردگی وہی ہوتی ہے جس کا اعتراف خلق خدا کرے ۔عائشہ ممتاز نے ملاوٹ مافےا کے خلاف اےسی کارروائی کی ہے جس پر صوبے کے عوام کو فخرہے۔ انہوںنے کہا کہ ملاوٹ،غےرمعےاری اورمضر صحت اشےاءکی تےاری و فروخت کا کاروبار پنجاب کا ہی نہےں بلکہ پورے پاکستان کا المےہ ہے اور پنجاب کواس گھناو ¿نے کاروبار کے خاتمے کے حوالے سے لےڈ لےنا ہے ۔اگر ہم اس ضمن مےں اچھی کارکردگی دکھائےں گے تو پورا پاکستان ہماری تقلےد کرے گا۔لاہور کے شہریوںنے ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو ” دبنگ لیڈی “ کا خطاب دے دیا۔سوشل میڈیا پر عائشہ ممتاز کو اب تک لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں ۔ بطور ایڈ منسٹریٹرلاری اڈا قانون پر عملدرآمد کرا کے اپنی دھاک بٹھانے والی خاتون عائشہ ممتاز بطور ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی بہترین کارکردگی سر انجام دے کر شہرت کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں ۔ شہریوں نے پوش علاقوں میں قائم مہنگے ریسٹورانٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاءکے استعمال پر کارروائی او رکسی سفارش اور دباﺅ کو خاطر میں نہ لانے پر انہیں ” دبنگ لیڈی “ کا خطاب دے دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے اقدامات کولاکھوں لائیکس مل چکے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی عائشہ ممتاز کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…