اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں ان کی واپسی معاہدے کا حصہ ہے ، ضمیر مطمئن ہے ۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کو سترہویں ترمیم کے وقت آئین کی پاسداری کیوں یاد نہ آئی اور متحدہ کو باوردی صدر کی حمایت کے وقت آئین کیوں یاد نہ رہا۔شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کیخلاف تحاریک لانے والی جماعتوں کو آج نشانے پر رکھا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ یہ تو معاہدے میں شامل تھا کہ اگر اسمبلیاں بچ گئيں تو تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس آئیگی ۔