اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے نئے آئین کا مسودہ تیارکرلیا جس میں تنظیم سے صدر کا عہدہ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی آئین کا مسودہ تیارکرلیاگیاہے، جس میں کہاگیاہے کہ کورکمیٹی، سی ای سی اور اوور سیزباڈی پرمشتمل نیشنل آرگنائزیشن تشکیل دی جائے، کورکمیٹی چالیس اورسی ای سی چوبیس منتخب ارکان پرمشتمل ہوگی، جبکہ چیئرمین کا انتخاب سولہ ارکان کریں گے، پارٹی میں تمام عہدے دوسال کے لیے ہوں گے، ذرائع کے مطابق پارٹی آئین میں وفاقی سطح پرالیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے، مسودے کی کاپی اراکین پارلیمنٹ اوردیگرپارٹی عہدیداروں کو بھجوا دی گئی ہے، جن کی تجاویز کے بعد آئین کو حتمی شکل دی جائے گی۔