بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ تو معمولی چیز ہے،ایان علی کے ”خطرناک“کام کا انکشاف

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی رقم دہشت گردی یا اس میں معاونت میں استعمال ہونے کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں ، حساس اداروں نے ماڈل گرل کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں فریق بنانے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔حساس ادارے نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ سپر ماڈل ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی رقم سے دہشت گردی یا دہشت گردوں کی معاونت کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں۔اس کے پیش نظر ایان علی کے خلاف زیر تفتیش کیس کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے حساس ادارے کو تحقیقات میں فریق بنایا جائے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہ ہونے پر ملک کے تمام ائیر پورٹس کو آگاہ کیا ہے کہ ایان علی نے بیرون ملک جانے کی کوشش پر فوری طور پر وزارت داخلہ کو مطلع کیا جائے۔اعلیٰ حکام کی منظوری کے بغیر ایان علی کو ملک بیرون ملک نہ جانے دیا جائے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایان علی سے ملنے والی رقم عزیر بلوچ اور پولیس کو مطلوب دیگر اشتہاریوں کی مدد کیلئے استعمال کئے جانے کا بھی خدشہ تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ریکارڈ کے مطابق ایان علی نے تین مرتبہ پاسپورٹ بنوائے ، ایان علی نے اب تک اپنے شناختی کارڈ پر ایک سم حاصل کی جسے تاحال بایو میٹرک نہیں کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایان علی کے والد محمد حفیظ اور اس کے نانا شوکت پنجاب پولیس میں بھی ملازم رہ چکے ہیں ۔ ایان علی کا تعلق گوجر خان سے ملحقہ علاقے قاضیاں سے بتایا جاتا ہے۔ایان علی اس وقت اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں مقیم ہے ، سپر ماڈل نے اپنی نقل وحرکت کو انتہائی محدود رکھا ہے ۔ حساس ادارے کے کسی بھی ذمہ دار آفیسر نے اس مراسلہ کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے۔
(بشکریہ ۔دنیانیوز)



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…