اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

پھل فروش کی میٹرک میں دوسری پوزیشن

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے کر اپنے بیمار والدین کا سر اونچا کر دیا۔پنجاب کے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری بورڈز نے گزشتہ ہفتے نتائج کا اعلان کیا تھا۔تمغہ جیتنے والے ڈسکہ کے علی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ اعزاز پانے کیلئے رات رات بھر پڑھائی کی۔علی نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کا سہارا بننے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے چونگی نمبر آٹھ پر پھلوں کی ریڑھی لگاتے رہیں گے۔گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ سے پڑھنے والے علی نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ ریڑھی لگانے سے میرے گھر کی کی کفالت ہوتی ہے اور یہ کام میری تعلیم میں رکاوٹ ہرگز نہیں۔علی کے والدین بیمار ہونے کی وجہ سے کام کاج نہیں کر سکتے۔علی نے بتایا کہ تمغہ اور انعام جیتنے کے بعد میں سیدھا اپنی ریڑھی پر آیا اور کام کاج شروع کر دیا۔ میرے والدین کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور ان کی وجہ سے میں خود کو دنیا کا سب سے امیر ترین سمجھتا ہوں۔علی ملک و قوم کی خدمت کرنے کیلئے ایک انجینئر بننا چاہتے ہیں۔علی کی کامیابی پر ان کے اہل خانہ انتہائی خوش ہیں جبکہ کئی لوگوں نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے مٹھائیاں اور تحائف پیش کیے۔علی کے سکول کے ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد نے گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…