اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن کی طرف سے چند دنوں میں کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے جس کے لیے 100 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن نے 2002 کے انتخابات سے بننے والی حکومتوں کے ادوار میں کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد موجودہ دور کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم ایم اے دور حکومت کے بھی کئی کیسوں کی چھان بین کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں کرپشن میں ملوث کئی بااثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے اور اس سلسلے میں 100 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔