اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز سیلاب کے موقع پر اپنے دورہ لندن کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے سپائنل کارڈ کے کینسر کا انکشاف کرکے بہت سے افراد کو غم زدہ کردیا ۔ وزیراعلی پنجاب کے اس انکشاف پر اپنی بیماریوں کو عوام سے چھپائے رکھنے والے دیگر سیاسی رہنماں کی بھی ایک فہرست ذہن میں آجاتی ہے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے گزشتہ روز بتایا کہ دورہ لندن کے اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے برداشت کئے ہیں۔ ان کا یہ بیان بھی خود پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کے حوالے سے سامنے آیا۔ شہباز شریف ایک قومی رہنما ہیں اور قومی معاملات کو بہتر طور پر چلانے کیلئے بھی ان کا صحت مند رہنا ضروری ہے۔ لہذا قوم ان کی صحت کیلئے دعا کرے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں