کراچی(نیوزڈیسک) سندھ اور پنجاب میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کئی اضلاع کے متاثر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے دونوں صوبوں میں مرحلہ وار انتخابات کرانے کی اجازت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد نے ہفتہ کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز، بلدیاتی سیکرٹریز، صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخاب مرحلہ وار کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں انتخابی شیڈول کے اجرأ پر بھی غور ہو گا جبکہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے پر بھی غور ہو گا جبکہ سندھ اور پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی تصیح شدہ ووٹرز لسٹوں پر بھی غور ہو گا۔
جبکہ دوسری طرف دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندامیدواروں میں انتخابات لیٹ ہونے کی وجہ سے مزید پریشانی کی بڑھ گئی ہے ۔کئی امیدوارو ںنے توعید کے موقع پرہی اپنی انتخابی مہم شروع کردی تھی لیکن اب ان کوسپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظارکرناپڑے گا۔
مرحلہ واربلدیاتی الیکشن، سپریم کورٹ سے اجازت لینے کا فیصلہ
25
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں