منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ضروری ہوتو پولیس رینجرزکیخلاف مقدمہ درج کرے، سندھ ہائیکورٹ

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں سمیت درجنوں شہریوں کی غیرقانونی حراست اور گمشدگی کے الزام میں پولیس کورینجرزاہلکاروں کیخلاف شہریوں کے رشتے داروں کے بیانات قلمبند کرنے کی ہدایت کی ہے اورمزیدکہاہے کہ اگربیانات قابل دست اندازی پولیس ہوں تومقدمات درج کرلیے جائیں۔فاضل بینچ نے یہ ہدایات شہرکے مختلف علاقوں سے رینجرز اہلکاروں کے خلاف شہریوں کو غیرقانونی طورپر حراست میں لینے کے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیں۔ درخواست گزار محمد اقبال نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فریق بناتے ہوئے بینچ کو بتایاکہ اس کے 31سالہ بھائی محمدماجد کو27مارچ کو رہائش گاہ واقع جیکب لائن پرچھاپے کے دوران حراست میں لیاتھا تاہم ابھی تک اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔بریگیڈ پولیس اسٹیشن رجوع کیااور درخواست کی کہ اس کے بھائی کولے جانے والے رینجرز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے لیکن پولیس نے اس درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی۔ عدالت کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او محمدآصف پیش ہوئے اور یقینی دہانی کرائی کہ اگردرخواست گزار پولیس اسٹیشن آیاتو ضابطہ فوجداری کی دفعہ154کے تحت بیان قلمبند کرلیا جائے گااور قابل دست اندازی پولیس ہونے کی صورت میں مقدمہ بھی درج کرلیاجائیگا۔فاضل بینچ نے پولیس کورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6اگست کیلیے ملتوی کردی۔ فاضل بینچ نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ایک اور ملازم کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کیلیے مہلت دیدی۔ مسمات شائستہ ریاض نے درخواست میں بینچ کوبتایا تھاکہ اس کے رشتے دار شہزادخان کو رینجرزاہلکاروں نے 15 جنوری کواورنگی ٹاؤن سیکٹر سے 1A حراست میں لیاتھا لیکن کسی عدالت میں پیش نہیں کیا۔محکمہ داخلہ نے بینچ کو گزشتہ سماعت پر بتایا تھا کہ اس شکایت پر جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے ، تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے محمد صادق نے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کیلیے مہلت طلب کی۔ فاضل بینچ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں آئندہ سماعت پر 6 اگست کورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اورنگی ٹاوٓن اسٹیشن کے انچارج نے اپنے کمنٹس میں شہزاد خان کی اپنے پاس موجودگی سے انکار کیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…