جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جوڈیشل کمیشن سے ایسے فیصلے کی امیدتھی ،اعجازالحق

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ یہی آنا تھا جو آیا ہے۔ ہم نے اس کے بارے میں پہلے ہی کہہ دیا تھا۔ جوڈیشنل کمیشن نے جو فیصلہ دیا ہے اس کی روشنی میں اب تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں آ کر اپنا کردار ادا کرے اور آنے والے انتخابات میں اصلاحات کی کوشش کریں اور جو اصلاحاتی کمیٹی بنی ہے اس میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ثبوتوں پر مبنی تھا ، پاکستان تحریک انصاف دیگر جماعتیں ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ قومی ایشوز پر تمام جماعتوں کو یکسوئی کے ساتھ کام کرنا چاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے اور کراچی سمیت ہر جگہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اب بھی سیاسی جماعتوں کے پاس موقع ہے کہ وہ کریمنل عناصر کو اپنی صفحوں سے نکال کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ بھتہ خوروں، اغواءبرائے تاوان اور دہشت گردوں کے خلاف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند جماعتوں نے کریمنل عناصر کو تحفظ دیا ہواتھا جنہیں اب اس آپریشن سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…