اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتخابی دھاندلی انکوائری کمیشن کا سیکرٹریٹ آفس تحلیل ، کمیشن میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔عام انتخابات 2013 ءکے دوران مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کا سیکرٹریٹ آفس تحلیل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق کمیشن کی کارروائی اور رپورٹ مکمل ہونے کے بعد سیکرٹریٹ کی ضرورت باقی نہیں رہی ، انکوائری کمیشن میں جمع کرائے گئے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ درجنوں تھیلوں پر مشتمل ریکارڈ سپریم کورٹ کے ریکارڈ روم میں محفوظ کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں