اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز- پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جو ڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کر نے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت اخلاقیات بالائے طاق رکھ کر رپورٹ پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہی ہے ۔ جمعرات کو پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر عمران خان کا شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اخلاقیات بالائے طاق رکھ کر رپورٹ پر گمراہ کن پروپیگنڈ ہ کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ (ن)لیگ کی جانب سے رپورٹ پر منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان نے کہاکہ حکومت معقولیات کا مظاہرہ کرے اور بلاتعطل رپورٹ کی کاپی پی ٹی آئی کو فراہم کرے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں