اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پارٹی اجلاس کے بعد ردعمل دیں گے , رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جب تک پڑھ نہ لیں ہم رائے نہیں دینا چاہتے،رپورٹ آنے پر پارٹی اجلاس بلائیں گے اور پھر ردعمل دیں گے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں رپورٹس دبادی جاتی تھیں اس رپورٹ کو پبلک ڈاکیومنٹ بنایا جائے ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن )کا معاہدہ ہوا تھا،لہذا کمیشن کی رپورٹ ہمیں دی جائے۔