جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ایان علی کی بیرون ملک روانگی،وکیل نے واضح جواب دیدیا

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپرماڈل ایان علی کی جانب سے ملک چھوڑ کر نہ جانے کی یقین دہانی پر عدالت سے ضمانت ملی ۔سپرماڈل کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے بتایا کہ سماعت کے دوران ایان علی نے عدالت سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی ضمانت منظور ہوگئی تو وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سپرماڈل نے عدالت کو اس بات سے بھی مطلع کیا تھا کہ ان کی طویل حراست سے ان کے شوبز کے کیریئر پر اثر پڑا ہے اس لیے کہ انہوں نے مختلف مشتہرین کے ساتھ بڑی تعداد میں معاہدے کررکھے ہیں۔تاہم خرم لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ایان بیرون ملک کے دورے کی اجازت کے لیے عدالت میں ایک درخواست دائر کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں عدالت نے مخصوص وجوہات کی بناءپر ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی ہےانہوںنے کہاکہ ٹرائل کورٹ یا ہائی کورٹس نے بہت سے مواقعوں پر ایسے ملزم کو جس کا مقدمہ زیرسماعت تھا، علاج معالجے، میڈیکل اسپیشلسٹ سے مشورے اور دیگر وجوہات پر بیرون ملک سفر کی اجازت دی خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی تو سپرماڈل یقینا واپس آجائیں گی اس لیے کہ وہ عدالتی کارروائی سے اپنی غیرحاضری کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔ اگر وہ سماعت سے غیرحاضر رہیں تو عدالت ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرسکتی ہے، انہیں اشتہاری یا مفرور مجرم قرار دے سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ایڈوکیٹ کھوسہ نے کہا کہ ایان نے اپنی لیگل ٹیم سے اس سلسلے میں کوئی درخواست دائر کرنے کےلئے نہیں کہا ہے حالانکہ وہ بیرون ملک دورے کی اجازت حاصل کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…