پشاور(نیوزڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایم پی اے ملک بہرام خان کو نااہل قرار دےدیاپیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناءاللہ نے ملک بہرام خان کی ڈگری کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ملک بہرام خان پی کے 93 اپردیر سے منتخب ہوئے تھے جن کی ڈگری کو پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناءاللہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا تاہم ٹریبونل نے ثناءاللہ کی درخواست کو خارج کردیا تھاجس پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر سپریم کورٹ نے کیس دوبارہ الیکشن ٹریبونل کو بھیج دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملک بہرام کو نااہل قراردے دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخاب کےلئے نیا شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔