پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاویدہاشمی نے پھر بہت سے راز اگل دیئے

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک) جاویدہاشمی نے پھر بہت سے راز اگل دیئے-سینیئرسیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہیں جوڈیشل کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی لیکن عمران خان کسی کے کہنے پرپورے نظام کو اڑانا چاہتے تھے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ جب تحریک انصاف میں تھے تو اس وقت بھی کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی نہيں ہوئی، جوڈیشل کمیشن پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں، اس کا جو فیصلہ آیا ہمیں اسی فیصلے کی توقع تھی،عمران خان کسی کے کہنے پرپورے نظام کواڑانا چاہتے تھے، انہیں کچھ لوگ استعمال کرکے سائیڈ پرہوگئے، وہ عمران خان سے کہتے تھے کہ وہ جن کی مدد لے رہے ہیں وہ انہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے اوروہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکيں گے۔ انہوں نےعمران خان سے کہہ دیا تھا کہ وہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برباد کررہے ہیں، اب عمران خان سمجھ گئے ہوں گے جن لوگوں کی باتیں وہ مان رہے تھے ان کا اپنا کوئی مستقبل نہیں، شیخ رشید بھی اپنے لئے نیا آدمی پھانس لیں گے اوران کے کانوں میں سرگوشیاں کریں گے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پاکستان کی تاریخ مختلف ہوگی، اس سے ہر ووٹر کو یقین ہوگیا کہ اس کا ووٹ طاقت رکھتا ہے۔ تحریک انصاف کوبنایا بھی عمران خان نے اورختم بھی وہی کرسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے کوئی قیادت نہيں آسکتی، مارشل لاء کا باب بھی بند ہوگیا۔ دھرنوں کے دوران جنرل راحیل شریف کا کردارمثبت اورشفاف رہا جس کی وجہ سے ملک ميں مارشل لاء بھی نہیں آیا اورجمہوریت بھی ختم نہيں ہوئی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…