جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کسی مشکل میں پھنس جاﺅں تو کارکن گھبرانے کے بجائے ہمت اور حوصلے سے کام لیں , الطاف حسین

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال سمیت ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو بند کرنے اور پارٹی ختم کرنے کا حکم دیا تاہم کارکنوں کے اصرار پر اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے تمام شعبہ جات کو واپس کام کرنے کی اجازت دے دی۔الطاف حسین کا رات دیر گئے لندن سے کارکنوں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے میڈیا ٹرائل پر رابطہ کمیٹی ہدایت کے باوجود احتجاج بھی نہ کرسکی .رابطہ کمیٹی بزدلانہ طریقے سے پارٹی چلا رہی ہے جس کے باعث ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد رابطہ کمیٹی اور عہدیداران کی بڑی تعداد نائن زیرو پر جمع ہو گئی اور الطاف حسین سے معافی مانگی جس کے بعد الطاف حسین نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔الطاف حسین نے کہاکہ پارٹی کو بزدلانہ طریقے سے نہیں چلایا جا سکتا . اب کسی ساتھی کےساتھ رعایت نہیں کی جائےگی۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ کے قوانین کا احترام کرتا ہوں، اگر کسی مشکل میں پھنس جاﺅں تو کارکن گھبرانے کے بجائے ہمت اور حوصلے سے کام لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…