اسلام آباد(نیوزڈیسک) انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے. سرکاری ٹی وی کو خطاب کی ریکارڈنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف قوم کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں لیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے تاکید بھی کریں گے کہ اس سب کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھا جائے اور مل کر ملک کے لیے کام کیا جائے