کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیوایم قائد کی ہدایت پر بند کئے جانے والے نائن زیرو پر تمام شعبہ جات کے دفاتر کھول دیئے گئے ۔ الطاف حسین کا کہنا ہے مہاجر قوم کیلئے ایم کیوایم ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین رابطہ کمیٹی پر برہم ہوگئے۔ کہتے ہیں بزدلانہ طور پر پارٹی چلائی جارہی ہے۔ انھوں نے پارٹی ختم کرنے کا اعلان کارکنوں کے اصرار پر واپس لے لیا۔الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے برہم ہوکر نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال پر تمام تنظیمی دفاتربند کرنے کی ہدایت کردی۔ انھوں نے پارٹی ختم کرنےکا اعلان بھی کردیا۔جس کے بعد کارکن نائن زیرو پر جمع ہوگئے۔رات گئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے رابطہ کمیٹی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بھرپور مظاہرے کا کہا گیا مگر رابطہ کمیٹی نہ کرسکی۔ بعد میں کارکنوں کے اصرار پر انھوں نے پارٹی ختم کرنے اور دفاتر بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔الطاف حسین نے کراچی میں نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔ قائد ایم کیوایم نے موجودہ صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔اس دوران الطاف حسین کا کہنا تھا ایم کیوایم کو ختم کردیا جائے۔ یہ کہنے کے بعد الطاف حسین نے ٹیلی فون بند کردیا۔ جس کے بعد نائن زیرو پر تمام شعبہ جات کے دفاتر کو تالے لگادیئے گئے۔ایم کیوایم رہنما انبساط ملک کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا الطاف حسین موجودہ صورتحال سے بہت مایوس ہیں۔ اور مہاجر قوم کیلئے ایم کیوایم ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ الطاف حسین کے خطاب کا انتظام کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ جبکہ رہنماو¿ں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا سچ بولنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا ایم کیوایم سندھیوں کےخلاف نہیں ہے مگر وڈیروں، جاگیرداروں سے نجات کیلئے مہاجر صوبہ چاہتے ہیں۔