سکردو(نیوز ڈیسک)آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے جاپانی کوہ پیما مس سمیو سوزوکی کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ، غیر ملکی کوہ پیما خاتون براڈ پیک انٹرنیشنل مہم جوئی کے دوران زخمی ہو گئی تھی۔آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کا گزشتہ دو ہفتے کے دوران یہ تیسرا ریسکیو آپریشن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی کوہ پیما مس سمیو سوزوکی کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی کوہ پیما خاتون براڈ پیک انٹرنیشنل مہم جوئی کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے غیر ملکی خاتون کوہ پیما کو 4 ہزار میٹر کی بلندی سے کامیابی کے ساتھ ریسکیو کیا گیا۔ جاپانی کوہ پیماءکی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ کوہ پیما مس سمیو سوزوکی کو سکردو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کا گزشتہ دو ہفتے کے دوران یہ تیسرا ریسکیو آپریشن ہے۔