دیر بالا(نیوز ڈیسک)دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،حادثے میں 2بچوں سمیت 3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈوگ درہ کے علاقہ تور تم میں باراتیوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس سے 2بچوں سمیت 3افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا۔لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔