پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے پاورپراجیکٹس کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) ساہیوال میں زرعی زمینوں پرکوئلے سے لگنے والے پاور پراجیکٹس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی طرف سے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پاکستان کا ذرخیز ترین صوبہ ہے ساہیوال،رحیم یار خان،ڈی جی خان،جہلم اور سیالکوٹ کے علاقوں میں کول منصوبوں سے فضائی اور زمینی آلودگی میں اضافہ ہو گا جس سے نہ صرف فصلیں اور زراعت تباہ ہو کر رہ جائے گی بلکہذرخیز زمینیں بنجر ہوں گی۔ملک میں وافر پانی موجود ہونے کے باوجود ہائیڈرو انرجی کے منصوبے بنانے کی بجائے کوئلے سے چلنے والے منصوبے لگا کر زرعی اراضی کو تباہ کیا جا رہا ہے، کول پراجیکٹ کی مشینری چین سے منگوا کر صرف چین کو مالی فوائد دئیے جارہے ہیں اور کک بیکس حاصل کئے جا رہے ہیں۔فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر آکسائیڈ جیسی مہلک گیسوں کی مقدار بڑھ جانے سے سانس ، کینسر ،آنکھوں کی بیماریاں اور دیگر موذی امراض میں اضافہ ہو گاجبکہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کی وجہ سے موسم کی شدت بڑھے گی جو مستقبل میں کراچی سے بڑی ہلاکتوں کا باعث ہو گی۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ساہیوال میں بارہ سو میگا واٹ کے دو کول پاور پراجیکٹ منصوبوں پر کام فوری روکنے کا حکم دیا جائے



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…