اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

سندھ اور پنجاب میں سیلاب،سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کا اثر بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر پڑے گا

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیلاب کی موجودہ صورتحال میں سندھ اور پنجاب کی حکمراں جماعتوں سمیت ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی اچھی یا بری کارکردگی کا اثردونوں صوبوں میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر پڑے گا۔معروف صحافی طارق بٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دونوں صوبوں میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونگے، اور اس وقت سیلاب متاثرین کی جانب سے صوبائی حکمراں جماعتوں کی متاثرین کی بحالی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کی یادیں انکے ذہنوں میں اس وقت تک تازہ رہینگے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کو بچانےمیں سستی یا نیم دلانہ سعی کے مظاہرے کے بلدیاتی انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ پنجاب کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ ہم متاثرین کیلئے جلدہی امدادی پیکج کی فراہمی پر غور کررہے ہیں تاکہ انہیں امداد بلاتاخیر مل سکے ۔ ہمارے ریکارڈ سے واضح ہےکہ ہم نےناگہانی آفات میں ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہےاور اس وقت بھی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے پیش نظر وفاقی حکومت سندھ اور پنجاب کیلئے مالی امداد کا اعلان کریگی۔ بلدیاتی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں سندھ اور پنجاب میں اپنی مقبولیت کامظاہرہ کرینگی ۔ تحریک انصاف نے حسب معمول بلدیاتی انتخابات کے حوالےسے پنجاب پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اس ضمن میں وہ کسی بدنظمی سے بچنے کیلئے احتیاط کے ساتھ متوقع امیدواروں کا انتخاب کررہی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث انتہائی دباؤ کا شکار ایم کیوایم کیلئے کراچی اور حیدرآباد میں اپنی انتخابی بالادستی برقرار رکھنا بڑا امتحان ہے۔ آئندہ دنوں میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر تحریک انصاف سیلاب سے نمٹنے کے حوالےسے پنجاب حکومت کی نااہلی کو اپنا مرکز نگاہ بنائے گی، اور اس سلسلے میں منگل کے رو ز عمران خان نے پہلا تنقیدی حملہ بھی کردیا۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی توجہ اندرون سندھ کے اضلاع پر اپنی گرفت برقرار رکھنے پر مرکوز رہے گی، لیکن اس جماعت کو پنجاب میں بھی اچھی کارکردگی کے مظاہرے کے حوالےسے مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب میں کئی رہنماؤں کے تحریک انصاف میں چلے جانےسے پیپلزپارٹی پر برا اثر پڑا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے جتنے بھی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ان کے اس اقدام کا مقصد آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے حصے کا حصول تھا اور تحریک انصاف کا انتخاب بھی اسی لیےکیا گیا کہ کیونکہ ان کے متعلقہ علاقوں میں پی ٹی آئی کو عوامی حمایت حاصل تھی ۔ انہوں نے پی پی پی سے اس لیے راستے جدا کیے کیونکہ وہ انتخاب کیلئے پارٹی پر انحصار کو بے وقعت سمجھتےتھ



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…