کراچی(نیوزڈیسک )پاکستان کو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا پہلا برآمدی آرڈر ملنے پر بھارت حسد جلن اور تشویش کے جذبات کا شکار ہوگیا ہے،۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اس سال انٹرنیشنل پیرس ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو فروخت کے لئے پیش کیا اور بین الاقوامی آرڈرز کے حصول کے لئے جارحانہ مارکیٹنگ کی،مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور خالد محمود نے ایئر شو کے دوران تصدیق کی کہ جے ایف تھنڈر طیاروں کی برآمد کا پہلا معاہدہ ہو گیا ہے اور خریدار ایک ایشیائی ملک ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا بنایا ہوا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ہلکے وزن کا ہے جس کی رفتار آواز سے دوگنا تیز ہے اور 55 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے قابل ہے۔بھارت بھی طیارہ سازی کے میدان میں قدم رکھ چکا ہے لیکن ابھی تک کامیابی نصیب نہیں ہوئی، بھارتی ایئرفورس کو تیجاس طیارے کی تکمیل کے لئے بھی مزید ایک سال درکار ہے۔بھارتی ایئرفورس میں اس وقت 35لڑاکا اسکوارڈرن ہیں جبکہ اس کی طلب 44 لڑاکا اسکوارڈرنہیں۔بھارتی ایئرفورس کا تیجاس مارک ٹو کا منصوبہ تو ابھی ڈیزائن کی حد سے بھی آگے نہیں بڑھ پایا اور اس کے لئے اسے غیرملکی شراکت دار کی بھی ضرورت ہے، اس لڑاکا طیارے کے منصوبے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 2020 ہے جو بھارتی فضائیہ کو پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔بھارتی فضائیہ کی ضروریات کے لئے 36 مہنگے رافیل طیاروں کی خریداری کی ڈیل بھی ابھی مکمل نہیں ہوئی اور دو سال سے پہلے رافیل طیارے بھارت کو ملنا ممکن نہیں اس صورتحال میں پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیارے کی کامیابیوں نے بھارتی فوجی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں