اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے مزید کئی دیہات زیرآب

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی حصوں میں ہونے والی بارشوں اور گلیشئیر پگھلنے سے دریاو¿ں میں سیلابی کیفیت میں کمی آئی ہے تاہم دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے بالائی سندھ کے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاو¿ 96 ہزار 900 جب کہ ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 45 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، دریائے پنجگوڑہ اوردریائے سوات خیالی اوردریائے ادیزئی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد اٹک کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور پانی کا بہاو¿ 96 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تربیلا، گڈو اورسکھر کے مقام پر نچلے جب کہ کالاباغ، چشمہ اور تونسہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی میں بہاو¿ میں اضافے کے ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی اورکشمورکے مزید درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ ضلع گھوٹکی کے حفاظتی بندوں پر پانی کا دباو¿ بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے قادرپوراور شینک بند کو حساس قرار دے دیا ہے۔ اوباڑو اور گھوٹکی کے کچے کا بیشتر علاقہ زیرآب آنے سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت گنے، کپاس اور مٹر کی فصل تباہ ہوگئی ہے ، اس کے علاوہ بڈانی کے 25، درانی مہر کے 20، اور غوث پور کے 10 گاو¿ں زیرآب اگئے ہیں، سیلابی پانی بڑھنے سے کچے کے مزید کئی دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…