صوابی (نیوزڈیسک)سائینو ہائیڈرو چائینہ کمپنی کے ترجمان نے کہاہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے قومی منصوبہ جات کی تکمیل سے دوستی میں نکھار آئے گا ملازمین ہمارے منصوبہ کا کلیدی حصہ ہے تربیلہ ڈیم توسیعی منصوبہ میں انکی بہترین خدمات کا ہر موقع پر ستائش کی جائے گی ان خیالا ت کا اظہار سائینو ہائیڈرو چائینہ کمپنی عید کے پر مسرت موقع پر ملازمین میں عیدی تقسیم کے موقع پر کمپنی ترجمان نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے ملازمین کی ہر طرح سے خیال رکھ رہی ہے رمضان کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے، رہائشی کیمپ میں صفائی کا خاص اہتمام کرنے اور سالانہ و ماہانہ کارکردگی دکھانے پرانعامات دئے جاتے ہیں اس سلسلے میں عید کے موقع پر ہر سال کی طرح نقدی سمیت انکی خوشیوں کو دوبال کرنے کیلئے گروپس کی شکل میں بکرے اور نقدی تقسیم کئے تاکہ آئندہ بھی ملازمین تندہی سے بہترین خدمات سرانجام دے سکے کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دئے جاتے ہیں اور مذدوروں کے تعاون سے1410 میگاواٹ بجلی پیدوار کے 4thتوسیعی منصوبہ 2017کے دوران بخیر و عافیت پایہ تکمیل کو پہنچے گا