لاہور(نیوزڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 15کلوگرام سونا اور 3کروڑروپے سے زائدکرنسی سمگلنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا،کسٹم حکام نے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے متعلقہ اہلکاروںکو بھی شامل تفتیش کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28جولائی کو طلب کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عبدالباسط کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 15کلوگرام سونااور 3کروڑ 20لاکھ روپے کی کرنسی سمگلنگ کرنے کی کوشش میں گرفتارکر لیا گیا تھا۔ کسٹم حکام نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے متعلقہ اہلکاروں کوبھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28جولائی کوطلب کر لیا ہے۔کسٹم حکام نے ائیر پورٹ سے ملزم کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس کے ذریعے اس سے ائیر پورٹ کی حدود میں ملاقات کرنے والے عناصر کابھی سراغ لگایا جا سکے گا۔ملزم ائیر پورٹ ٹھیکیدار کابھانجا بتایا جاتا ہے۔