چترال (نیوزڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے چترال میں 50افراد کو بچالیا .کھانے پینے کا سامان متاثرین میں تقسیم کیا پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق فوج اور ایف سی کی جانب سے دو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک کھانے پینے کے سامان کا آٹھ ٹن پہنچا دیا گیا 50 افراد کو بھی بچایا گیا ہے۔