جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد،میٹرو بس میں حیرت انگیز اور ناقابل یقین واقعہ

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے آج اچانک کسی پیشگی اطلاع اور پروٹوکول کے بغیر میٹر وبس کے ذریعے سفر کر کے اسلام آباد اورراولپنڈی کے شہریوں کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت بدھ کی شام اچانک میٹرو بس سیکریٹریٹ ٹرمینل پہنچ گئے اور ٹکٹ کاو ¿نٹر پر پہنچ کر خود ٹکٹ خریدا اور بس میں سوار ہو ئے۔بس کے مسافر صدر مملکت کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور انھوں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر میٹرو بس منصوبے کے انچارج حنیف عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صدر مملکت ممنون حسین بس کے مسافروں میں گھل مل گئے اور انھوں نے لوگوں سے میٹرو بس منصوبے کے ذریعے عوام کو ملنے والی سہولت کے بارے میں سوالات کیے۔صدر مملکت نے اس موقع پر مسافروں اور عملے سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے مصافحہ بھی کیا۔دوران سفر صدر مملکت نے مسافروں سے بے تکلفی سے بات چیت کی۔ مسافروں نے میٹرو بس منصوبے پر مسرت کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ میٹرو بس کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔ صدر مملکت نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں گے۔صدر مملکت نے اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے جن میں میٹرو بس منصوبہ بھی اہم ترین ہے۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو ملنے والی اس سہولت کے بارے میں؛میں ذاتی طور پر معلومات حاصل کرنا چاہتا تھا اس لیے میں نے بس کے سفر کا فیصلہ کیا۔اس تجربے کے بعد مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ عوام کو سفر کی بین الاقوامی معیار کی سہولتیں میسر آگئیں ہیں اور یہ امر باعث مسرت ہے کہ حکومت نے ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی میٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو انتہائی اعلیٰ معیار کی سستی سفری سہولت میسر آنے کا صرف یہی فائدہ نہیں ہے کہ اس سے نقل و حمل میں آسانی ہوتی ہے بلکہ اس سے زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔لوگوں کے کام کرنے کی صلاحیت اور مواقع بڑھ جاتے ہیں، ذہنی صلاحیتیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور گھریلو بجٹ میں بچت کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہوتا ہے اور وہ اپنے بچوں کو زیادہ بہتر تعلیم بھی دلاسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر بتایا کہ میٹرو بس شروع ہونے کے بعد پمز(پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) میں روزانہ پانچ سو مریضوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس سے پہلے ان لوگوں کی علاج معالجے کی جدید سہولتوں تک اتنی آسانی سے رسائی نہ تھی جتنی میٹرو بس سروس شروع ہونے کے بعد ہوگئی ہے۔صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح مزیدمنصوبے بروئے کار لائے گی۔ صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران مجموعی طور پر تین بسوں پر سوار ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…