لاہور(نیوزڈیسک)نوازحکومت نے بدترین ریکارڈ بھی بناڈالا،توانائی کے بدترین بحران اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم اٹھاون فیصد کمی سے صرف 70کروڑ ڈالر رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بیرونی سرمائے کا حجم 2ارب 56کروڑ ڈالر رہا جو ایک سال قبل 4ارب 43کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی ۔اسی طرح براہ راست سرمایہ کاری بھی اٹھاون فیصد کمی سے ستر کروڑ ڈالر رہی ۔ ملکی سٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری بھی 92کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔اقتصادی ماہرین کے مطابق امن و امان کی ابتر صورتحال، توانائی کے سنگین بحران اور حکومت کی جانب سے نجکاری پروگرام پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی آئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں