اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سابق صدر آصف علی زرداری کی ایران کے بارے میں دل کی باتیں

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی ایران کے بارے میں دل کی باتیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے منگل کے روز ایران اور پی 1 + 5 ممالک کے درمیان معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دور رس نتائج کا حامل ہوگا اور علاقے میں گیم چینجر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سفارتکاری اور مذاکرات کی فتح اور نہایت خوش آئند ہے۔ ایران کا دنیا کے ساتھ تعاون خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی امید ہے۔ اب انحصار اس بات پر ہے کہ تمام پارٹیاں اپنے وعدوں پر ان کی روح کے مطابق عمل پیراءہوں اور امید ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریںگے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس پیش رفت سے فائدہ اٹھائے اور پیپلز پارٹی کے دور میں شروع کی جانے والی گیس پائپ لائن کے منصوبے کو مکمل کرے اور اسے حقیقت میں بدل دے اور پاکستان کے توانائی کے بحران کو حل کر دے۔ اس معاہدے سے ایک سبق یہ ملتاہے کہ قوموں کی ثابت قدمی، صبر اور عزم کئی دہائیوں کی دشمنیوں کو ختم کر سکتے ہیں اور امن کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ مذاکرات اور گرفت وشنید ہی جنوبی ایشیا میں دشمنی کو ختم کرکے امن، استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…