اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایم کیو ایم نے عمران خان کیخلاف مذمتی قررداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے اراکین نے عمران خان کے خلاف مذمتی قررداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پی ٹی وی پر حملے میں ملوث ہیں ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرائی تو آج ایم کیو ایم بھی کمر ٹھونک کر میدان میں آ گئی۔ تحریک انصاف کے شکوہ کے جواب میں ایم کیو ایم بھی جواب شکوہ لے آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین افتخار احمد ، محمد حسین اور معیز پیر زادہ نے سندھ اسمبلی میں کپتان کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔
مزیدپڑھیے:نادرا نے ڈپلی کیٹ گرین شناختی کارڈ کی فیس میں 5 گنا اضافہ کر دیا
قرارداد جمع کرانے کے بعد ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین کپتان پر گرجتے برستے رہے۔ محمد حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا عمران خان نے پرائیویٹ محفل میں پاک فوج کے بارے میں غلط زبان استعمال کی۔ محمد حسین نے کہا عمران خان کی آرٹیکل 62 63 کے تحت پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…