اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہونے کی وجہ سے شدید حبس رہیگا مگر امکان ہے کہ عید کے بارش ہوگی اور ملک بھر میں موسم خوشگوار ہوگا۔ملک کے بیشتر مقامات پر گرمی میں کمی آگئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں موسم کافی بہتر ہوگیا ہے۔ ادھر بلوچستان میں بھی گرمی میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ہفتہ سے منگل کے دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں ، سبی، ڑوب، قلات، نصیر آباد ڈویڑن ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہیاوراتوار سے منگل کے دوران سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویڑن میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔