بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کا 1320میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ پر اتفاق

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور سے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے حوالے سے چین کے شہر بیجنگ میںچینی کمپنی ہیوانینگ شین ڈونگ پاورکے صدر وینگ وین ژونگ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی، جس کے دوران ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے اہم امور پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب حکومت اور چینی کمپنی نے منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران منصوبے کی سائٹ پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چینی کمپنی ہیوانینگ شین ڈونگ پاور کے صدر وینگ وین ژونگ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس کا منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک اور شاندار مثال ہے اوراس منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ قومی نوعیت کا انتہائی اہم منصوبہ ہے اور1320 میگاواٹ کے اس منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔پنجاب حکومت اور چینی کمپنی مشترکہ اقدامات کے ذریعے منصوبے کو 2017ءمیں مکمل کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 2017 میں بجلی مہیا کرے گا۔متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے اور منصوبے کے حوالے سے اب تک تمام امور کو انتہائی برق رفتاری سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ کراچی پورٹ سے کوئلے کی سائٹ تک ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سائٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز اور عملے کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ساہیوال میں سپر کریٹیکل پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جو ماحول دوست ہیں۔منصوبے کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں اور میں ذاتی طور پر اس منصوبے پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہا ہوں۔ وزےراعلیٰ نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پےش رفت پر اطمےنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہےوانےنگ شےن ڈونگ اور روےائی گروپ کے بے پاےاں تعاون پر ان کی مشکور ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کیلئے جنریٹرز، ٹربائنز اور بوائلرز کی خریداری کیلئے بروقت آرڈر دینے پر چینی کمپنی کے صدر وینگ وین ژونگ کا شکریہ ادا کیا۔ چینی کمپنی کے صدر وینگ وین ژونگ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا ایک اہم سنگ میل ہے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کے تحت منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ چینی کمپنی کے صدر نے منصوبے کے حوالے سے مختلف امور کو تیز رفتاری سے طے کرنے کے حوالے سے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف جس طرح غیرمعمولی تعاون کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ چینی کمپنی کے صدر نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ یہ منصوبہ 2017 میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ بیجنگ میںویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہیوانینگ شین ڈونگ پاور کمپنی کے نائب صدر زینگ ہانگ یواور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، سیکرٹری توانائی، ریلوے، این ٹی ڈی سی، میپکو کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی ٹیم کے سربراہ سانگ تیاجی اور دیگر ارکان نے شرکت کی جبکہ کمشنر آفس ساہیوال سے کمشنر، آر پی او، ڈی سی او اور ڈی پی او ساہیوال ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…