لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اردوزبان کو تدریسی نصاب اور عدلیہ میں رائج کرنے سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے 18اگست تک جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ جسٹس شمس محمود مرزانے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کسی بھی قوم کی پہچان اس کی زبان سے ہوتی ہے لیکن پاکستان میں قومی زبان اردو کو اس کاجائز مقام نہیں دیاجارہا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اردوزبان کو سکولز اور کالجز کے تدریسی نصاب شامل کرنے کا حکم دیاجائے اورتمام تر عدالتی کاروائی بھی اردوزبان میں کرنے کا حکم دیاجائے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوسکے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اگست تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔