اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

شائستہ لودھی کی دھماکے دار واپسی،متنازعہ پروگرام کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)متنازعہ پروگرام کے باعث ملک چھوڑنے والی مارننگ شوز کی جان شائشہ لودھی کی دھماکے دار انٹری،نجی ٹی وی چینل پر واپسی نے دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق 2013میںجیو کے مارننگ شو اٹھو جاگو پاکستان میں وینا ملک اور ان کے شوہر کو مہمان کے طور پر بلایا گیا تھا جس کے دوران ایک قوالی میں اسلامی شعائر کا مذاق اڑا گیا ۔جس کے بعد شائستہ لودھی پر بہت تنقید کی گئی ۔فتوے بھی جاری ہوئے ۔ان پر اتنا دباﺅ پڑا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلی گئیں ۔اس پروگرام کے پیچھے کیا راز تھا وہ سب بتانے شائستہ لودھی کی رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستان دوبارہ واپسی ہوئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ان کی دوسری شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں جوان کے آنے کے بعد دم توڑ گئیں اور انہوں نے خود یہ اعلان کر دیا کہ وہ اب شادی شدہ ہیں۔ان کا پہلا انٹرویو بہت جلد آن ائیر ہونے جارہا ہے۔پروگرام کے پرومو کے دوران انہوں نے روتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہہ انہیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پھنسایا گیا ۔دو ٹی وی چینلز کی جنگ میں وہ کہیں کی نہیں رہیں۔میرے بارے میں غلط خبریں چلائی گئیں۔میں نے کچھ نہیں کیا ۔جتنا ذہنی ٹارچر مجھے،میرے بچوں اور گھر والوں کو کیا اللہ کسی کو وہ دن نہ دکھائے ۔پاکستان سے فرار ہونے سے بہتر ہے کہ میں مر جاﺅں ۔ متنازعہ پروگرام کے حوالے سے ان کا انٹرویو بہت جلد ہی بول ٹی وی پر آن ائیر ہوگا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…