اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ڈکیت نکلا

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ ہولڈر تیمور بھٹی ڈکیت نکلا، لوٹا ہوامال اور چھینی گئی گاڑیوں موصوف کے گھر سے برآمد کرلی گئیں جبکہ پولیس نے تیموربھٹی اور ان کے ساتھی بابرجمال خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردیئے۔ ڈی ایس پی سٹی سرگودھا کے مطابق شیخ سلطان کے علاقے سے چھینی گئی گاڑی کی تھانہ کینٹ پولیس کو رپورٹ ہوئی ، گاڑی میں ٹریکر نصب تھا ، ٹریکنگ کمپنی کے تعاون سے پولیس ضلع جھنگ کی حدود میں ایک حویلی میں جاپہنچی جہاں پر مذکورہ گاڑی سمیت دیگر گاڑیاں اور لوٹاگیا سامان برآمد کرلیاگیاجبکہ حویلی کی چھان بین کے دوران وہاں سے لاکھوں روپے بھی ملے۔ واردات میں استعمال ہونیوالی پراڈوگاڑی بھی موقع سے پولیس نے قبضے میں لے لی۔ مذکورہ حویلی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈ رتیمور بھٹی کی ہے اور پی پی 81جھنگ سے تیمور بھٹی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ پولیس کے حوالے سے بتایاکہ سرگودھا اور جھنگ میں ہونیوالی ڈکیتیوں کا سرغنہ تیمور بھٹی ہے اور وہ ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ہے جبکہ پولیس نے تیمور بھٹی اور اس کے ساتھی بابر جمال خان کی تلاش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…